پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

انجو کشو کی غزلیں — Anju Keshaw Ghazals

انجو کشو کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

چار پل بھی جو گزر جاتے ہیں من مانی کے ساتھ (غزل)

چار پل بھی جو گزر جاتے ہیں من مانی کے ساتھ

عمر ساری پھر تو کٹ جاتی ہے آسانی کے ساتھ

ذہنیت میں پھنس گئی تو ہوگی بوجھل زندگی

ہے مزہ اس کا بھی اصلی صرف نادانی کے ساتھ

کوششیں کرنا ہمارا ہے عمل کرتے بھی ہیں

پر مٹی ہے کب لکھی تحریر پیشانی کے ساتھ

دوستی یا دشمنی بھی ہو پرکھ کر آدمی

کیجئے تلوار بازی مت کبھی پانی کے ساتھ

رونقیں اور روشنی تو شہر کے ہیں چونچلے

جنگلوں کی ہے گزر جاتی بیابانی کے ساتھ

خیر مقدم ہم دکھوں کا بھی کیا کرتے اناؔ

ہم نہ وہ جو زندگی ڈھوئی پریشانی کے ساتھ

چاند تک اپنی نظر کا ہر سفر اچھا لگا (غزل)

چاند تک اپنی نظر کا ہر سفر اچھا لگا

یوں فلک کا خواب اپنی آنکھ پر اچھا لگا

ہے بہت دشواریاں بے انتہا ہیں امتحاں

باوجود اس کے بھی جیون کا سفر اچھا لگا

جو ملی ان سے نظر کہ لٹ گیا میرا سکون

اور ہمیں نقصان کا ہاں یہ بھی در اچھا لگا

ہوشیاری ہے نہیں کردار میں اس شخص کے

وہ ہمیں چالاکیوں سے بے خبر اچھا لگا

تھا پتہ یہ بے نیازی لائے گی ان کو قریب

دیکھ کر تجویز ہوتی کارگر اچھا لگا

حوصلہ کم تھا مگر تھا آسماں جب سامنے

کھول دینا مجھ کو اپنے آج پر اچھا لگا

مزید غزلیں از انجو کشو ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں