انجلی سنگھ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
تیرے جانے کے بعد کیسا ہے (غزل)
تیرے جانے کے بعد کیسا ہے
دل میں اتنا فساد کیسا ہے
آئیے دیکھیے ہمارا دل
ٹوٹ جانے کے بعد کیسا ہے
عشق میں چوٹ ہم نے کھائی ہے
ہم سے پوچھو کہ سواد کیسا ہے
پوچھئے تو جواب بھی دوں گی
دیکھنا اعتماد کیسا ہے
دوست بنتے چلے گئے میرے
پھر یہ جانا نہاد کیسا ہے
واقعی اک اداس لڑکی ہے (غزل)
واقعی اک اداس لڑکی ہے
زندگی اک اداس لڑکی ہے
کوئی کاندھے پے اس کا سر رکھ لے
رو رہی اک اداس لڑکی ہے
شہر کے خوش نما محلے میں
مر رہی اک اداس لڑکی ہے
اب کسی کو خبر نہیں کیسے
جی رہی اک اداس لڑکی ہے
تن پے کپڑا نہیں ہے بھوکی بھی
بیکسی اک اداس لڑکی ہے
بولتی ہے سبھی کے حق میں پر
خامشی اک اداس لڑکی ہے
کوئی بھی شے اسے نہیں ملتی
بندگی اک اداس لڑکی ہے
مسکراتی نقاب پہنے ہوئے
انجلیؔ اک اداس لڑکی ہے
مزید غزلیں از انجلی سنگھ ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں