پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

انجلی سحر کی غزلیں — Anjali Sahar Ghazals

انجلی سحر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ڈر کے مارے کہیں نہ مر جائیں (غزل)

ڈر کے مارے کہیں نہ مر جائیں

اب کے جیسی بھی ہو گزر جائیں

وہم کا تو کوئی علاج نہیں

آپ کیوں آئے چارہ گر جائیں

شاخ کہنے لگی پرندوں سے

سوکھنے کو ہے یہ شجر جائیں

اس مکاں میں یہ دل نہیں لگتا

چار پیسے ملے تو گھر جائیں

ہم پہ جو گزری کیا بتائیں سحرؔ

آپ پر گزرے گر تو مر جائیں

دو چار پل کا ہے یہ غم تیرگی سحرؔ (غزل)

دو چار پل کا ہے یہ غم تیرگی سحرؔ

لائی ہے اپنے ساتھ سدا روشنی سحرؔ

جذبات دوسروں کے سمجھتا ہے کون اب

ہے اپنی اپنی سب کی غمی اور خوشی سحرؔ

دور غم فراق بھی دکھ ہے کوئی بھلا

دیکھی نہیں ہے تم نے ابھی بے بسی سحرؔ

منزل اگر قریب ہے تو چھو کے دیکھیے

پانی ہے یا سراب کوئی انجلی سحرؔ

مزید غزلیں از انجلی سحر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں