پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

انیتا سنگھ انو کی غزلیں — Anita Singh Anu Ghazals

انیتا سنگھ انو کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

آگ نفرت کی جو لگائی ہے (غزل)

آگ نفرت کی جو لگائی ہے

وہ سیاست کی لب کشائی ہے

جس محبت کی بات کرتے ہو

ہم سے کیا تم نے وہ نبھائی ہے

درد دل کا بتانے میں سب کو

ہم نے پایا کہ جگ ہنسائی ہے

سرد موسم کے بعد پگھلے گی

برف رشتوں پے جم سی آئی ہے

کر کے کھلواڑ تو نے قدرت سے

سر پے آفت ہی بس بلائی ہے

چلتی کیسے نہیں اسی پے انوؔ

راہ رہبر نے جو دکھائی ہے

جب تک خدا کی ہم پے عنایت نہیں ہوئی (غزل)

جب تک خدا کی ہم پے عنایت نہیں ہوئی

حاصل ہمیں زمانہ کی فرحت نہیں ہوئی

جانے گا کیسے عشق کی گہرائیوں کو وہ

جس کو کبھی کسی سے محبت نہیں ہوئی

لوگوں نے ہم کو یاد کیا تب تلک نہیں

جب تک ہماری ان کو ضرورت نہیں ہوئی

تب اوڑھ لی تھی ہم نے بھی چپی کی اک ردا

جب آپ کو ذرا سی بھی فرصت نہیں ہوئی

اظہار آپ سے کیا ہم نے کبھی نہیں

پر یہ بھی سچ نہیں ہے کہ الفت نہیں ہوئی

مزید غزلیں از انیتا سنگھ انو ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں