ابرار مجیب کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
پیاس میری ہے آب اس کا ہے (غزل)
پیاس میری ہے آب اس کا ہے
ریت اس کی سراب اس کا ہے
رات اور نیند ہے مری خاطر
خواب کا احتساب اس کا ہے
ہے زمیں میری اور لہو میرا
میری آنکھوں میں خواب اس کا ہے
وہ کبھی دھوپ ہے کبھی سایا
آنکھ میری حجاب اس کا ہے
نیند میری ہے اس کی آنکھوں میں
سب سوالات چیخ کی صورت
چپ ہی رہنا جواب اس کا ہے
شعر سارے مجیبؔ میرے ہیں
ہاں فقط انتخاب اس کا ہے
مزید غزلیں از ابرار مجیب ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں