پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

انیس صدری کی غزلیں — Anis Sadri Ghazals

انیس صدری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کچھ بات تو ہوگی ہی وہ کیسی کہانی تھی (غزل)

کچھ بات تو ہوگی ہی وہ کیسی کہانی تھی

کلیوں کا زمانہ تھا پھولوں کی جوانی تھی

وہ کون سا منظر تھا پھر کیسا سماں بدلا

احساس کا طوفاں تھا جذبے کی روانی تھی

آنکھوں میں تمہاری وہ اک جھیل سی گہرائی

مبہم سے تبسم میں اک شعلہ بیانی تھی

کچھ کہہ نہ سکے تم بھی کچھ کہہ نہ سکے ہم بھی

افسانہ کہوں تیرا یا میری کہانی تھی

تم وقت کے دریا میں پاؤ گے انہیں اک دن

یادوں کے بسیروں کو اپنی جو نشانی تھی

فکر میں فن میں رنگ و بو رکھیے (غزل)

فکر میں فن میں رنگ و بو رکھیے

اہل دل حسن چار سو رکھیے

حسن معنی نکھر کر آئے گا

اپنی آواز ہو بہو رکھیے

زندگی رنگ سے عبارت ہے

بس تقاضے میں جستجو رکھیے

یاد ماضی عجیب خوشبو ہے

اپنا دل بس لہو لہو رکھیے

محو حیرت انیسؔ آئینہ

شمع اک اور روبرو رکھیے

مزید غزلیں از انیس صدری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں