امرینہ قیصر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
میری نظروں سے بھی تو دور کہاں ہوتا ہے (غزل)
میری نظروں سے بھی تو دور کہاں ہوتا ہے
اپنے سائے پہ بھی اب تیرا گماں ہوتا ہے
تیرے جذبات کے بہتے ہوئے دریا کی قسم
لمحہ لمحہ تری چاہت سے جواں ہوتا ہے
نیند آنکھوں سے بہت دور چلی جاتی ہے
جب تصور میں ترا ذکر بیاں ہوتا ہے
مرد ہوں ایسے ستم گر نہیں اچھے لگتے (غزل)
مرد ہوں ایسے ستم گر نہیں اچھے لگتے
آئنے توڑتے پتھر نہیں اچھے لگتے
چاہنے والے بچھڑ جائیں تو دکھ ہوتا ہے
بے وفائی کے بھی منظر نہیں اچھے لگتے
چاند تارو کرو تاریک شبوں کو روشن
مجھ کو تاریک سے منظر نہیں اچھے لگتے
مجھ کو ان کھوکھلے دعووں سے بھی گھن آتی ہے
پھول کے بھیس میں پتھر نہیں اچھے لگتے
بات امرینہؔ سے کرنی ہو تو کھل کر کرنا
یہ حجابوں میں چھپے ڈر نہیں اچھے لگتے
مزید غزلیں از امرینہ قیصر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں