پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

عبدالشکور آسی کی غزلیں — Abdushshukoor Aasi Ghazals

عبدالشکور آسی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

حق مرا مجھ کو مرے یار نہیں دیتے ہیں (غزل)

حق مرا مجھ کو مرے یار نہیں دیتے ہیں

دھوپ میں سایۂ دیوار نہیں دیتے ہیں

کیسے دریا کو کروں پار کہ میرے محسن

ناؤ تو دیتے ہیں پتوار نہیں دیتے ہیں

اپنی ناموس کی آتی ہے حفاظت جن کو

جان دے دیتے ہیں دستار نہیں دیتے ہیں

خوگر امن بنانے کی ہے خواہش جن کو

اپنے بچوں کو وہ تلوار نہیں دیتے ہیں

خود تو آسیؔ یہ بسر کرتے ہیں آرام کے ساتھ

چین ناداروں کو زردار نہیں دیتے ہیں

مزید غزلیں از عبدالشکور آسی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں