پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

امن اقبال کی غزلیں — Amn Iqbal Ghazals

امن اقبال کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

صرف تصویر مسکراتی ہے (غزل)

صرف تصویر مسکراتی ہے

ورنہ دل میں بہت اداسی ہے

ویسے دوزخ مرا ٹھکانہ تھا

یہ تو ان کی کرم نوازی ہے

شدت پیاس شکریہ تیرا

کربلا یاد تو دلاتی ہے

درد جاناں بڑھا مرے مولا

درد جاناں میں کامیابی ہے

وہ تو میں تھا جو اٹھ گیا ورنہ

زندگی بوجھ کب اٹھاتی ہے

تری تائید میں دنیا کھڑی ہے (غزل)

تری تائید میں دنیا کھڑی ہے

مری آواز دب کر رہ گئی ہے

تجھے ہم راستہ بتلا رہے ہیں

بڑی دلچسپ تیری رہبری ہے

وہیں پر ہے اندھیروں کی حکومت

اجالوں کی جہاں رسہ کشی ہے

وہاں پر چاند ہے کوئی یقیناً

وہاں پر چاندنی ہی چاندنی ہے

مزید غزلیں از امن اقبال ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں