پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

عمار یاسر مگسی کی غزلیں — Ammar Yasir Migsi Ghazals

عمار یاسر مگسی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اک لڑکی کے رخ پر کیا بے زاری ہے (غزل)

اک لڑکی کے رخ پر کیا بے زاری ہے

پھولوں کو بھی کھلنے میں دشواری ہے

عشق میں جب بھی کوئی شخص اجڑتا ہے

لگتا ہے اب اگلی میری باری ہے

اس سے پوچھو خوابوں کا اب کیا ہوگا

دن میں جس نے مجھ پر نیند اتاری ہے

مرشد بس میں خود سے نفرت کرتا ہوں

مرشد مجھ کو سوچنے کی بیماری ہے

ڈوب رہے ہیں لوگ سمندر میں عمارؔ

اس نے ان آنکھوں کی نقل اتاری ہے

ہے شام اداس اذیت دعا نماز اور عشق (غزل)

ہے شام اداس اذیت دعا نماز اور عشق

ہے دشت چاند ہوا میں خدا نماز اور عشق

ادھر ہیں شکوے تکبر انا خدا اور حسن

ادھر ہیں اشک ندامت قضا نماز اور عشق

سکوت اندھیرا تہجد کا وقت رات چراغ

تمہارے پاؤں مرے ہونٹ ادا نماز اور عشق

یزید ظلم ستم تخت تاج بیعت فوج

حسین صبر رضا کربلا نماز اور عشق

مزید غزلیں از عمار یاسر مگسی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں