الکا شرر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
صحرا بھی نہیں ہے کہیں دریا بھی نہیں ہے (غزل)
صحرا بھی نہیں ہے کہیں دریا بھی نہیں ہے
چھلکا ہے جو غم آنکھوں سے اتنا بھی نہیں ہے
تم عشق کی ناکامی پہ روتے ہو ابھی تک
ہم نے جو سہا تم نے وہ سوچا بھی نہیں ہے
مشہور محبت کی مسیحائی تری ہو
انداز طبابت ترا اعلیٰ بھی نہیں ہے
سیلاب ہے پلکوں پہ کہیں ٹھہرا ہے گرداب
آنکھوں میں ابھی تک کوئی ڈوبا بھی نہیں ہے
ادھورے خواب پورے ہوں یہ دل میں غم نہیں رکھتی (غزل)
ادھورے خواب پورے ہوں یہ دل میں غم نہیں رکھتی
پرانے زخم پر اپنے نیا مرہم نہیں رکھتی
نہ دنیا مختصر ہے یہ نہ ہی لکشمن کی ریکھا ہے
زمیں سے آسماں تک میں اڑانیں کم نہیں رکھتی
سجا کر خواب تیرا جب سے اپنی آنکھوں میں رکھا
پلک کی پنکھڑی کو میں تبھی سے نم نہیں رکھتی
ہو ساون یا کہ پت جھڑ ہو سبھی کا خیر مقدم ہے
میں شہر دل میں اپنے ایک سا موسم نہیں رکھتی
مزید غزلیں از الکا شرر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں