پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

علی وجدان کی غزلیں — Ali Wijdan Ghazals

علی وجدان کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

حسین خواب سفر کے دکھا گیا ہے کون (غزل)

حسین خواب سفر کے دکھا گیا ہے کون

بدن میں آگ سی یارو لگا گیا ہے کون

اداس رات میں تارے ابھر کے ڈوب گئے

یہ آج بزم طرب سے چلا گیا ہے کون

پڑی ہوئی تھی جو بنجر زمین مدت سے

ہنر کے پیڑ یہ اس میں اگا گیا ہے کون

نہ اب کے موسم گل کا بھی انکشاف ہوا

دیے جلا کے یہ آنکھیں بجھا گیا ہے کون

دل و نظر کے کرشمے نہ دیکھتے وجدانؔ

طلب یہ عشق کی دل میں بڑھا گیا ہے کون

آتش عشق میں جلتا رہا بجھتا رہا دل (غزل)

آتش عشق میں جلتا رہا بجھتا رہا دل

رنج‌ بیتاب سے دریا کبھی صحرا رہا دل

اک سفر ہاں وہ سفر پاؤں کی زنجیر بنا

بعد اے یار تری یاد میں جلتا رہا دل

محفل آرائی کی خواہش تھی سو دل اس کے سبب

محفل آرا رہا ویراں رہا تنہا رہا دل

موجۂ خوں کسی سینے میں رکا تھا کل رات

درد اٹھتا رہا چبھتا رہا دکھتا رہا دل

مزید غزلیں از علی وجدان ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں