پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

علی ساجد کی غزلیں — Ali Sajid Ghazals

علی ساجد کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

جب جب اس کو یار منانا پڑتا ہے (غزل)

جب جب اس کو یار منانا پڑتا ہے

سرخ لبادہ اوڑھ کے جانا پڑتا ہے

تم میری سوچوں پر قبضہ رکھتے ہو

تم سے مجھ کو عشق نبھانا پڑھتا ہے

ہم جیسوں کو وحشت تب اپناتی ہے

اک چوکھٹ پہ شیش جھکانا پڑتا ہے

وہ جب پھول سے وجد میں جا ٹکراتی ہے

پھر گلشن کو ہوش میں لانا پڑھتا ہے

اس لڑکی کے ساجدؔ ساجدؔ کہنے پر

اب کالج بھی وقت پہ جانا پڑتا ہے

وصل کی رات عجب ہجر مناتا ہوا میں (غزل)

وصل کی رات عجب ہجر مناتا ہوا میں

مجھ میں آتا ہوا تو تجھ کو بھگاتا ہوا میں

ایک تصویر میں آ بیٹھے ہیں دونوں پہلو

مجھ سے روٹھا ہوا تو تجھ کو مناتا ہوا میں

جانے کس سمت بہا لے گیا مجھ کو پانی

تو نے دیکھا ہی نہیں چیختا گاتا ہوا میں

روز آ جاتا ہوں صحراؤں سے گھر کی جانب

کچھ پرندوں کو سر شام اڑاتا ہوا میں

مزید غزلیں از علی ساجد ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں