علی مطہر اشعر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
اک طرفہ تماشہ سر بازار بنے گا (غزل)
اک طرفہ تماشہ سر بازار بنے گا
جو شخص بھی آئینۂ کردار بنے گا
یہ بات بھی طے ہو گئی دہشت زدگاں میں
جو سنگ بدست آئے گا سردار بنے گا
رنگوں سے نہ رکھیے کسی صورت کی توقع
وہ خون کا قطرہ ہے جو شہکار بنے گا
میں اس کے پنپنے کی دعا مانگ رہا ہوں
بچے کے یہ تیور ہیں کہ فن کار بنے گا
پھر لخت جگر کوئلہ لے آیا کہیں سے
اب دیکھیے کیا کیا سر دیوار بنے گا
یکسوئی سے جب اس کی طرف دیکھو گے اشعرؔ
کچھ دیر میں مہتاب رخ یار بنے گا
مزید غزلیں از علی مطہر اشعر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں