پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

علی عادل شاہ ثانی کی غزلیں — Ali Adil Shah Shahi 2nd Ghazals

علی عادل شاہ ثانی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

پیو سات ریج رہنا لذت اسے کتے ہیں (غزل)

پیو سات ریج رہنا لذت اسے کتے ہیں

اپ ریج پھر رجھانا صنعت اسے کتے ہیں

مج نین کے نگر میں لالن وطن کیے ہیں

جب انجمن کے لوگاں خلوت اسے کتے ہیں

میں چھاؤں ہو پیا سنگ لاگی رہی ہوں دائم

یک پل جدا نہ ہونا وصلت اسے کتے ہیں

گل ہور گلاب میانے نئیں کچ فرق ازل سے

یو پیو سوں مل رہی ہوں الفت اسے کتے ہیں

ہت چور چت بھلاوے میں آپنے پیا کوں

عاقل جہاں کے بولیں حکمت اسے کتے ہیں

چاروں پہر پیا سنگ کئی بھانت کر مدن کے

سنجوگ ہو رہی ہوں عشرت اسے کتے ہیں

روں روں رسن کری میں شاہیؔ کا نانوں لینے

پھر پھر وو نام لینا راحت اسے کتے ہیں

مزید غزلیں از علی عادل شاہ ثانی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں