پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

اجیت سنگھ بادل کی غزلیں — Ajit Singh Badal Ghazals

اجیت سنگھ بادل کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اس کو شاید بری لگے سگریٹ (غزل)

اس کو شاید بری لگے سگریٹ

مت جلا اس کے سامنے سگریٹ

میرا محبوب آنے والا ہے

اور کچھ دیر ساتھ دے سگریٹ

میرے سینے میں آگ ہے ایسی

پھونک ماروں تو جل پڑے سگریٹ

مت بڑھاؤ مری طرف ساغر

چھین لو میرے ہاتھ سے سگریٹ

میری بھی کیوں خراب کی مٹی

جاتے جاتے بتا تو دے سگریٹ

سانس لیتی ہے آخری بادلؔ

زہر سانسوں میں گھول کے سگریٹ

دور ہی سے نہار لیں گے ہم (غزل)

دور ہی سے نہار لیں گے ہم

تم کو شرمندہ کیا کریں گے ہم

صوفیوں کی طرح جئیں گے ہم

درد میں رقص بھی کریں گے ہم

مسکرا کر کرو ہمیں رخصت

تم بھی روئے تو کیا کریں گے ہم

دے کے جاتے ہو زندگی کی دعا

کیا تمہارے بنا جئیں گے ہم

اپنے گھر میں بھلے لڑیں جھگڑیں

ایک ہی چھت تلے رہیں گے ہم

پہلے ماں باپ کی کریں خدمت

بال بچے بھی پال لیں گے ہم

عید کا روز ہے چلو بادلؔ

آج ان سے گلے ملیں گے ہم

مزید غزلیں از اجیت سنگھ بادل ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں