پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

اجے سنگھ راٹھور کی غزلیں — Ajay Singh Rathore Ghazals

اجے سنگھ راٹھور کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ہم نے تم سے نظر ملائی ہے (غزل)

ہم نے تم سے نظر ملائی ہے

زندگی داؤں پر لگائی ہے

تم گھڑی دے رہے ہو یار تو پھر

وقت دینے میں کیا برائی ہے

ایک رشتہ ہمیں بنانا تھا

ایک سرحد ہے جو بنائی ہے

باپ کے سامنے دو بیٹوں میں

ایک دیوار کی لڑائی ہے

جانے کیسے کٹیں گے ساٹھ برس

تو مری آخری کمائی ہے

زمانے کی دعا اثر میں آ گئی (غزل)

زمانے کی دعا اثر میں آ گئی

اداسی اب جو میرے گھر میں آ گئی

ہاں اور ناں میں ہی جواب جس کا تھا

وہ بات اب اگر مگر میں آ گئی

مجھے وہ گاؤں چھوڑنا نہیں تھا پر

یہ بھوک پیٹ کی سفر میں آ گئی

یہ اور بات کچھ نظر میں تھا نہیں

یہ اور بات تو نظر میں آ گئی

مزید غزلیں از اجے سنگھ راٹھور ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں