پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

احسن محمود مخدوم کی غزلیں — Ahsan Mahmood Makhdoom Ghazals

احسن محمود مخدوم کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ہر کسی کے نقش میں چہرہ تمہارا ڈھونڈھنا (غزل)

ہر کسی کے نقش میں چہرہ تمہارا ڈھونڈھنا

چونکنا کچھ دیکھ کر اور پھر دوبارہ ڈھونڈھنا

وہ تو بادل تھا ہوا کی پیروی میں بے قدم

جس نے ہم سے تھا کہا رستہ ہمارا ڈھونڈھنا

آسماں کے دکھ اترتے ہیں زمیں پر شام کو

دھوپ چہروں پر ڈھلے گی تب ستارہ ڈھونڈھنا

کیا تسلی کیا تلافی کیا دلاسے ہجر میں

جب قضا خواہش میں ہو تو کیا سہارا ڈھونڈھنا

لوٹ آیا وہ تو کیوں ایسا لگا احسنؔ مجھے

جیسے ممکن ہو محبت کا کنارہ ڈھونڈھنا

مزید غزلیں از احسن محمود مخدوم ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں