پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

احمد ضیا کی غزلیں — Ahmad Ziya Ghazals

احمد ضیا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

محسوس کر رہا ہوں تجھے خوشبوؤں سے میں (غزل)

محسوس کر رہا ہوں تجھے خوشبوؤں سے میں

آواز دے رہا ہوں بڑے فاصلوں سے میں

مجھ کو مرے وجود سے کوئی نکال دے

تنگ آ چکا ہوں روز کے ان حادثوں سے میں

یہ اور بات تجھ کو نہیں پا سکا مگر

آیا ترے قریب کئی راستوں سے میں

طے ہو سکے گا مجھ سے نہ یہ ذات کا سفر

مانوس ہو نہ پاؤں گا تنہائیوں سے میں

ہے میرا چہرہ سیکڑوں چہروں کا آئینہ

بیزار ہو گیا ہوں تماشائیوں سے میں

پیار کیا تھا تم سے میں نے اب احسان جتانا کیا (غزل)

پیار کیا تھا تم سے میں نے اب احسان جتانا کیا

خواب ہوئیں وہ پیار کی باتیں باتوں کو دہرانا کیا

راہ وفا ہے ہم سفرو پر عزم رہو ہاں تیز چلو

چار قدم پہ منزل ہے اب راہ سے واپس جانا کیا

سنگ زنی و طعنہ زنی اس دور کا شیوہ ہے یارو

اپنے دل میں کھوٹ نہیں جب دنیا سے گھبرانا کیا

مے خانے میں دور چلے میں اک اک بوند کو ترسا ہوں

ساقی بھی ہے میری نظر میں شیشہ کیا پیمانہ کیا

میرے دل کو توڑ کے آخر کیا کھویا کیا پایا ہے

شہر صنم میں رہنے والو شیشے سے ٹکرانا کیا

بستی بستی پربت پربت وحشت کی ہے دھوپ ضیاؔ

چاروں جانب ویرانی ہے دل کا اک ویرانہ کیا

مزید غزلیں از احمد ضیا ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں