پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

احمد یار جمالی کی غزلیں — Ahmad Yar Jamali Ghazals

احمد یار جمالی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

سفر کتنا کٹھن ہے پر نبھا کر میں دکھا دوں گا (غزل)

سفر کتنا کٹھن ہے پر نبھا کر میں دکھا دوں گا

غزل جو لکھ رہا ہوں میں وہ جا جا کر دکھا دوں گا

کٹھن تو لگ رہا ہے اب ارادہ ہے جہاں پر بھی

نظر آئیں جو رستے پر سبھی کانٹے ہٹا دوں گا

سہانا سا نگر ہے وہ مجھے جانا ضروری ہے

یہی ہے اب مری کوشش سبھی وعدے نبھا دوں گا

مسلسل جو عقیدت سے دعا میں ہے ملا سب کچھ

نہیں جو کچھ ملا اب تک وہاں جا کر بتا دوں گا

سفر جاری زمانے میں ہوا جس کے لیے ہے وہ

ملے گی جب مجھے منزل خوشی سے مسکرا دوں گا

غزل لکھنی غزل پڑھنی سمجھ لی کچھ جمالیؔ نے

سکھائی ہے مجھے جس نے اسے ہر پل دعا دوں گا

دیا ہم وفا کا جلا کر چلیں گے (غزل)

دیا ہم وفا کا جلا کر چلیں گے

جہاں اک نیا ہم بسا کر چلیں گے

برے بھی نہیں کچھ خطا بھی نہیں ہے

دلوں میں سبھی کے سما کر چلیں گے

جہاں پر ہمیں جو جدا کر رہے ہیں

وہاں ہم سبھی کا بھلا کر چلیں گے

خطا پر مری کیوں نظر ہے سبھی کی

یہیں پر سزا ہم ادا کر چلیں گے

دعا ہم کریں گے سلامت رہیں سب

وفا کی ادا ہم نبھا کر چلیں گے

مزید غزلیں از احمد یار جمالی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں