پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

احمد طارق کی غزلیں — Ahmad Tariq Ghazals

احمد طارق کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

درکار تھا قرار بلانا پڑا اسے (غزل)

درکار تھا قرار بلانا پڑا اسے

آواز دی تو لوٹ کے آنا پڑا اسے

میں کون ہوں کہاں سے ہوں اور کس کا پیار ہوں

بھولا ہوا تھا مجھ کو بتانا پڑا اسے

جاتے ہوئے سبھی سے ملایا تھا اس نے ہاتھ

اور سب میں میں بھی تھا سو ملانا پڑا اسے

میری سبھی دعاؤں کا محور وہی تو تھا

نا چاہتے ہوئے بھی بھلانا پڑا اسے

احمدؔ اسے بتاتا رہا ہجر موت ہے

مانا نہیں تو مر کے دکھانا پڑا اسے

میری افسردگی سے لطف اٹھانے والے (غزل)

میری افسردگی سے لطف اٹھانے والے

کتنے ظالم ہیں یہ سب لوگ زمانے والے

لوگ ہنستے ہیں اداسی میں تڑپتا ہوں جب

ایک تو درد ہے اوپر سے ستانے والے

پیار اپنی جگہ پر ایک شکایت ہے مجھے

تم نے آنے میں بہت دیر کی آنے والے

میں کبھی پاس چلا جاتا تھا رونے کے لیے

اور کبھی ذہن میں آ جاتے رلانے والے

اک طرف رنج بلاتا ہے مسلسل مجھ کو

دوسری اور مجھے رنج بلانے والے

مرکز کرب کا احمدؔ جو چھڑے ذکر کہیں

جانے کیوں تیرا بتاتے ہیں بتانے والے

مزید غزلیں از احمد طارق ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں