پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

احمد سجاد بابر کی غزلیں — Ahmad Sajjad Babar Ghazals

احمد سجاد بابر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

پھول خوشبو ان پہ اڑتی تتلیوں کی خیر ہو (غزل)

پھول خوشبو ان پہ اڑتی تتلیوں کی خیر ہو

سب کے آنگن میں چہکتی بیٹیوں کی خیر ہو

جتنے میٹھے لہجے ہیں سب گیت ہوں گے ایک دن

میٹھے لہجوں سے مہکتی بولیوں کی خیر ہو

چنریوں میں خواب لے کر چل پڑی ہیں بیٹیاں

ان پرائے دیس جاتی ڈولیوں کی خیر ہو

بارشوں کے شور میں کیوں جاگتے ہیں درد بھی

صحن جاں میں رقص کرتی بدلیوں کی خیر ہو

رخت دل کو تھام کر وہ آ گئی ہیں ریت پر

خواہشوں کی خیر ہو ان پگلیوں کی خیر ہو

رات ہے بابرؔ کھڑی سیلاب کا بھی زور ہے

ساحلوں کی مانجھیوں کی کشتیوں کی خیر ہو

جاگتی شب خدا حافظ (غزل)

جاگتی شب خدا حافظ

جا چکے سب خدا حافظ

دشت مجھ کو بلاتا ہے

زندگی اب خدا حافظ

راستہ روکتے کیوں ہو

کہہ دیا جب خدا حافظ

کھا چکا دانۂ گندم

مہرباں رب خدا حافظ

آخری سانس جب نکلی

لکھ دیا تب خدا حافظ

اب چلو رات ہے بابرؔ

شام کی چھب خدا حافظ

مزید غزلیں از احمد سجاد بابر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں