پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

احمد نیاز رزاقی کی غزلیں — Ahmad Niyaz Razzaqi Ghazals

احمد نیاز رزاقی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

تو اس کو بھول جا اچھا رہے گا (غزل)

تو اس کو بھول جا اچھا رہے گا

وگرنہ عمر بھر روتا رہے گا

زمیں کی پیاس بجھ جائے گی لیکن

سمندر تا ابد پیاسا رہے گا

تمہارا درد بھی اب کم نہ ہوگا

ہمارا زخم بھی تازہ رہے گا

یہ مشت خاک سرمایہ ہے میرا

اڑا دوں گر اسے تو کیا رہے گا

وہ رستہ ہم بناتے ہیں کہ جس پر

زمانہ دیر تک چلتا رہے گا

سنو طوفان پیچھے آ رہا ہے

ابھی کچھ دیر سناٹا رہے گا

کسیلے گھونٹ میں پیتا رہوں گا

مگر شیریں مرا لہجہ رہے گا

اس سفر میں تو ہم سفر بھی نہیں (غزل)

اس سفر میں تو ہم سفر بھی نہیں

کوئی سایہ نہیں شجر بھی نہیں

تجھ سے رکھتا ہے اتفاق اب کون

تیرے احباب تیرا گھر بھی نہیں

اس کو سردار ہم بناتے ہیں

جس کی گردن پہ اپنا سر بھی نہیں

ایک تو ہی نہیں ہے ساتھ مرے

ورنہ تنہا میں اس قدر بھی نہیں

کیا تماشہ ہے بھیڑ اتنی بڑی

اور اک فرد معتبر بھی نہیں

کرنا اس سے ہزار بات مگر

دیکھنا اس کو اک نظر بھی نہیں

بجھ گیا یوں نیاز رزاقیؔ

دل میں شعلہ تو کیا شرر بھی نہیں

شاخ دل پر شام سے (نظم)

شاخ دل پر شام سے

بیٹھے ہیں کچھ سہمے پرند

خامشی اوڑھے ہوئے

دل میں کوئی غم لئے

دیدۂ پرنم لئے

مزید غزلیں از احمد نیاز رزاقی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں