احمد مسعود قریشی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
تجھ پر فدا ہیں ہم تری تصویر دیکھ کر (غزل)
تجھ پر فدا ہیں ہم تری تصویر دیکھ کر
ہم خوش ہیں اپنی اچھی یہ تقدیر دیکھ کر
دیکھا ہے تم نے مسکرا کے پھر صنم ہمیں
ہم ہوش میں نہیں ہیں یہ تاثیر دیکھ کر
وادی حسین ہے بڑی دیکھی ہے جس نے بھی
گاتا ہے نغمے دل مرا کشمیر دیکھ کر
رب نے کہا ہے کیا ہمیں معلوم پھر ہوا
سمجھا ہے ہم نے دین کو تفسیر دیکھ کر
پائی ہے اس نے اپنی خوشی یہ پتہ چلا
چہرے پہ اس کے چمکی وہ تنویر دیکھ کر
تو نے اپنا نہ بنایا تو کوئی بات نہیں (غزل)
تو نے اپنا نہ بنایا تو کوئی بات نہیں
دل کو ہم سے نہ لگایا تو کوئی بات نہیں
ہم تو ہم راز تھے تیرے ہی سدا سے جاناں
حال دل کا نہ سنایا تو کوئی بات نہیں
ہم تو عاشق تھے ترے برسوں پرانے جانم
ہم کو خوابوں میں ستایا تو کوئی بات نہیں
ہم ترستے ہی رہے دید کو تیری ہر پل
تو نے وعدہ نہ نبھایا تو کوئی بات نہیں
جان دیتے ہیں محبت میں صنم دل والے
تو نے ہم کو نہ منایا تو کوئی بات نہیں