پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

احمد آزاد کی غزلیں — Ahmad Azad Ghazals

احمد آزاد کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

آؤ آج (نظم)

آؤ آج

دھوپ میں کھڑے ہو کر

درختوں کو دعائیں دیں

جن کے پاس ہمارے حصے کی تھکن ہے

خشک دریا میں کھڑے ہو کر

پانی کو آواز دیں

پھولوں کا رنگ اوڑھ کر

آوارگی کریں

اور تکتے رہیں آسمان کو

جہاں ہر شام اک نئی پینٹینگ سجی ہوتی ہے

پرندوں کو آسمان

اور محبوباؤں کو پیش کریں

سرخ فیتے سے بندھے دل

مزید غزلیں از احمد آزاد ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں