پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

آفتاب شاہ عالم ثانی کی غزلیں — Aftab Shah Alam Sani Ghazals

آفتاب شاہ عالم ثانی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

عاجز ہوں ترے ہاتھ سے کیا کام کروں میں (غزل)

عاجز ہوں ترے ہاتھ سے کیا کام کروں میں

کر چاک گریباں تجھے بدنام کروں میں

ہے دور جہاں میں مجھے سب شکوہ تجھی سے

کیوں کچھ گلہ گردش ایام کروں میں

آوے جو تصرف میں مرے مے کدہ ساقی

اک دم میں خموں کے خمیں انعام کروں میں

حیراں ہوں ترے ہجر میں کس طرح سے پیارے

شب روز کو اور صبح کے تئیں شام کروں میں

مجھ کو شہ عالم کیا اس رب نے نہ کیونکر

اللہ کا شکرانہ انعام کروں میں

جب وہ نظریں دو چار ہوتی ہیں (غزل)

جب وہ نظریں دو چار ہوتی ہیں

تیر سی دل کے پار ہوتی ہیں

رنجشیں میری اور اس گل کی

رات دن میں ہزار ہوتی ہیں

عشق میں بے حجابیاں دل کو

کیا ہی بے اختیار ہوتی ہیں

تو جو جاتا ہے باغ میں اے گل

بلبلیں سب نثار ہوتی ہیں

قمریاں بندگی میں تجھ قد کی

سر بسر طوق دار ہوتی ہیں

آفتابؔ اس کے وصل کی باتیں

باعث اضطرار ہوتی ہیں

مزید غزلیں از آفتاب شاہ عالم ثانی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں