پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

آفتاب نواب کی غزلیں — Aftab Navab Ghazals

آفتاب نواب کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کسی سے پھر محبت ہو رہی ہے (غزل)

کسی سے پھر محبت ہو رہی ہے

مجھے خود پر ندامت ہو رہی ہے

یہاں پر وہ خموشی ہے کہ یارو

سماعت کو اذیت ہو رہی ہے

مجھے کھو کر بہت بے چین ہو تم

مجھے یہ سن کے حیرت ہو رہی ہے

مرے اجداد کو کوئی خبر دے

کہ مجھ پر پھر حکومت ہو رہی ہے

بہت بے چین ہیں بستی کے رستے

بڑی تیزی سے ہجرت ہو رہی ہے

بہاروں میں گریباں ہیں سلامت

جنوں میں کیسی بدعت ہو رہی ہے

جتنے خطرے مجھے جہان سے ہیں (غزل)

جتنے خطرے مجھے جہان سے ہیں

اس سے بڑھ کر تری زبان سے ہیں

کھیلتے رہتے تھے ترے ناخن

میرے سینے پہ کچھ نشان سے ہیں

برف پر کھیلتی ہوئی دھوپیں

کون صحرا کے خاندان سے ہیں

اس کا معیار دوستی کیا ہو

جس کے دشمن بھی آسمان سے ہیں

رات کی رانیوں کو ملنا ہے

اور امیدیں باغبان سے ہیں

مزید غزلیں از آفتاب نواب ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں