آفتاب عالم شاہ رہبر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
مل کر بھی خوش نہیں ہے بچھڑ کر خفا نہیں (غزل)
مل کر بھی خوش نہیں ہے بچھڑ کر خفا نہیں
کیا چاہتا ہے آدمی کچھ بھی پتہ نہیں
میں جانتا ہوں روٹھ کے جانے کے درد کو
سو میں تمہاری بات سے بالکل خفا نہیں
کانٹے ملے یا پھول یہ قسمت کی بات ہے
تو کیوں اداس ہے تری کوئی خطا نہیں
لہجے میں اس کے طنز زمانہ کی دین ہے
وہ سخت جان دل کا ذرا بھی برا نہیں
جا شوق سے اے دوست خدا خوش رکھے تجھے
مت سوچ میرے ساتھ یہ پہلی دفعہ نہیں
یہ مختصر سی بات بہت مختصر نہیں (غزل)
یہ مختصر سی بات بہت مختصر نہیں
ہم جس طرف چلے ہیں کوئی رہ گزر نہیں
ہم نے جسے تراش کے مشہور کر دیا
وہ ہم سے کہہ رہا کے ہم میں ہنر نہیں
سب اس پے خوش بہت ہیں کے شاخیں جھکی تو ہیں
ہاں بوجھ پر شجر کے کسی کی نظر نہیں
وہ آفتاب لے گیا جاتے ہوئے مرا
جانے کے بعد اس کے مری تو سحر نہیں
مزید غزلیں از آفتاب عالم شاہ رہبر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں