پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

آفتاب احمد خاں نسیم کی غزلیں — Aftab Ahmad Khan Nasim Ghazals

آفتاب احمد خاں نسیم کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

بھنور کشتی ڈبوتا ہے سمندر کچھ نہیں کہتا (غزل)

بھنور کشتی ڈبوتا ہے سمندر کچھ نہیں کہتا

وہ ہونے دیتا ہے سب کچھ مقدر کچھ نہیں کہتا

لبوں کو مصلحت سے بند ہی رکھتا ہے یہ ظالم

ادھر جلتے ہیں گھر اور میرا رہبر کچھ نہیں کہتا

گداگر چار پیسے پا کے اونچا بولتا ہے اب

زر و دینار رکھ کر بھی تونگر کچھ نہیں کہتا

ثمر تک ہاتھ نہ پہنچے تو بونا خوب روتا ہے

پھلوں کا دان کرتا ہے قد آور کچھ نہیں کہتا

ہتھیلی بولتی ہے یا بتا دیتی ہے پیشانی

ستارے بولتے ہیں سب مقدر کچھ نہیں کہتا

نسیمؔ اک معجزہ ہے سرور عالم کا دنیا میں

علی لیٹے ہوئے ہیں اور بستر کچھ نہیں کہتا

تو اپنے مرتبے کی شان رکھ دے (غزل)

تو اپنے مرتبے کی شان رکھ دے

ضمیر اپنا اٹھا لے جان رکھ دے

کہانی پھونک دے عنوان رکھ دے

مرے قاتل تری پہچان رکھ دے

اٹھا مت میرا لاشہ اپنے سر پر

تباہی کا ہے یہ سامان رکھ دے

مشقت کھینچ لے فاقے کی سو جا

رذالت جس میں ہو وہ نان رکھ دے

کسی کم ظرف سے لقمہ نہ لینا

اگرچہ اپنا دسترخوان رکھ دے

صدا آنے لگی ہے رب کے گھر سے

نسیمؔ اب پیٹ اور دوکان رکھ دے

مزید غزلیں از آفتاب احمد خاں نسیم ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں