آفرید قریشی بابا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
کسی نے غم نہیں سمجھا ہمارا (غزل)
کسی نے غم نہیں سمجھا ہمارا
مقدر کھا گیا سپنا ہمارا
ہمیشہ سے سفر پہ ہیں اکیلے
یقیناً ہے کٹھن رستا ہمارا
اداسی ساتھ رہتی ہے ہمارے
دکھوں سے ہے بھرا قصہ ہمارا
ابھی تک یاد ہیں باتیں پرانی
ابھی تک زخم ہے تازا ہمارا
کام ہم نے یہ بھی اچھا کر لیا (غزل)
کام ہم نے یہ بھی اچھا کر لیا
زخم اپنا اور تازا کر لیا
مفلسی میں زندگی یوں کٹ رہی
شوق کم کر کے گزارا کر لیا
پنکھ آتے اڑ گئے پنچھی سبھی
پھر شجر نے خود کو تنہا کر لیا
گفتگو کرتا ہوں خود سے میں سدا
جب سے اس نے مجھ سے جھگڑا کر لیا
عشق میں ہارے مگر روئے نہیں
عشق ہم نے پھر دوبارہ کر لیا
مزید غزلیں از آفرید قریشی بابا ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں