پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

عدنان حامد کی غزلیں — Adnan Hamid Ghazals

عدنان حامد کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اداسی اک اسیری ہے اداسی سے گھرا ہوں میں (غزل)

اداسی اک اسیری ہے اداسی سے گھرا ہوں میں

اداسی ہی اداسی ہے اداسی سے گھرا ہوں میں

اداسی اور اداسی اور اداسی اور اداسی بس

اداسی مجھ پہ حاوی ہے اداسی سے گھرا ہوں میں

یقیں تیرا تھا بس مجھ کو خدارا کیوں کروں میں اب

تری ہستی خیالی ہے اداسی سے گھرا ہوں میں

بھٹکتا در بہ در رہتا ہوں میں وحشت کے سائے میں

مری مردہ جوانی ہے اداسی سے گھرا ہوں میں

پرستش کر رہا ہوں آج کل میں بس اداسی کی

اداسی جاودانی ہے اداسی سے گھرا ہوں میں

ہلاک عشق ہوں یاروں مجھے مارا محبت نے

مری غمگیں کہانی ہے اداسی سے گھرا ہوں میں

تعلق ہے سیاست کا یہاں ہر بات سے حامدؔ

اداسی بھی سیاسی ہے اداسی سے گھرا ہوں میں

ترے کانوں میں گونجی کیا مری آواز جان من (غزل)

ترے کانوں میں گونجی کیا مری آواز جان من

میں روتا ہوں طبیعت ہے بہت ناساز جان من

بلا کے دکھ اٹھاتے ہیں ترے اک کن کے مارے ہم

یہ کن ہے سارے دکھ کا نقطۂ آغاز جان من

تری زلفوں کی خوشبو سے ہوا بھی رقص کرتی ہے

تجھی سے ہے ہوا کو قوت پرواز جان من

خدا کا آسماں ہم کو ہمیشہ تکتا رہتا ہے

کریں گے آسماں کو ہم نظر انداز جان من

منافق ایک صف میں سب سر محشر کھڑے ہوں گے

کیا ہے جن نے دنیا میں تمہیں ناراض جان من

مری وحشت کترتی ہے مرے جیون کے پل ہر روز

ہے وحشت زندگی کی یار کیوں مقراض جان من

تمہیں بس باتیں کرتی تھیں اندھیری راتوں میں مجھ سے

مری دیوار کمرے کی مری ہمراز جان من

مزید غزلیں از عدنان حامد ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں