عدنان آصف بھٹہ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
وہ حسن ہے وہ حسن بے مثال ہے کمال ہے (غزل)
وہ حسن ہے وہ حسن بے مثال ہے کمال ہے
یہ عشق ہے یہ عشق لازوال ہے کمال ہے
شراب کا جو جام ہے حرام ہے ملام ہے
جو آدمی کا خون ہے حلال ہے کمال ہے
یہ دل ترا فقیر ہے امیر ہے کبیر ہے
قلندرانہ حال ہے دھمال ہے کمال ہے
فراق ہے فراق ہے سکون ہے سکون ہے
وصال ہے وصال ہے کمال ہے کمال ہے
میں دیکھتا ہوں خواب میں علی حسن حسین ہیں
حضور ہیں اویس ہے بلال ہے کمال ہے
تمام فلسفے باطل بنا دئے گئے ہیں (غزل)
تمام فلسفے باطل بنا دئے گئے ہیں
اور اہل علم بھی قاتل بنا دئے گئے ہیں
عقیدہ اوڑھنے والے تو تھے برہنہ روح
فقیر لوگ بھی غافل بنا دئے گئے ہیں
کسی کا دھیان گیا کیوں نہ ما سعیٰ کی طرف
دعا کے نام پہ کاہل بنا دئے گئے ہیں
اطاق ذہن کی دیواریں خوں سے لت پت ہیں
پرندے فوٹو میں گھائل بنا دئے گئے ہیں
خبر ملی تھی اسے گیلی ریت بھاتی ہے
تمام شہر میں ساحل بنا دئے گئے ہیں
مزید غزلیں از عدنان آصف بھٹہ ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں