پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ابوذر فاطمی کی غزلیں — Abuzar Fatmi Ghazals

ابوذر فاطمی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

سب کا دامن یہاں پہ چاک نہیں (غزل)

سب کا دامن یہاں پہ چاک نہیں

ہر کوئی پارسا و پاک نہیں

ایک تعبیر اس طرح دیکھی

اب کوئی خواب خواب ناک نہیں

آپ کی شہرتیں بجا لیکن

ہم کو ملنے کا اشتیاق نہیں

ہلکی پھلکی تو روشنی ہے مگر

اک ستارہ بھی تابناک نہیں

دیکھتے ہی گلے لگائیں انہیں

خیر اتنے بھی پر تپاک نہیں

اک دفعہ مرہم لگا کر دیکھنا (غزل)

اک دفعہ مرہم لگا کر دیکھنا

مجھ کو یوں ہی مسکرا کر دیکھنا

جان کو اپنی لٹا کر دیکھنا

تم کبھی دل کو جلا کر دیکھنا

اک دفعہ تم آ کے جا کر دیکھنا

اک دفعہ تم جا کے آ کر دیکھنا

آنکھ دکھلانا کبھی تو طیش میں

اور کبھی پلکیں جھکا کر دیکھنا

میں وجود ذات میں الجھا ہوا

کس طرح زندہ ہوں آ کر دیکھنا

آپ سچے آپ کی باتیں کھری

چھوڑیے کیا آزما کر دیکھنا

مزید غزلیں از ابوذر فاطمی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں