ابوالمحامد حامد کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
سلگتی شب کا پر اسرار منظر جاگتا ہوگا (غزل)
سلگتی شب کا پر اسرار منظر جاگتا ہوگا
مکیں خوابوں میں گم ہوں گے مگر گھر جاگتا ہوگا
جو ممکن ہو تو پتھریلی چٹانیں توڑ کر دیکھو
مرے اندر بڑا گہرا سمندر جاگتا ہوگا
کیا پتھراؤ جن ہاتھوں نے مجھ پر سو چکے ہوں گے
مگر اک ایک خوں آلودہ پتھر جاگتا ہوگا
سسکتے شہر میں کچھ اونگھتی پرچھائیاں ہوں گی
معلق ہے خلاؤں میں جو خنجر جاگتا ہوگا
کسے تم ڈھونڈتے حامدؔ ہو ان ویران سڑکوں پر
چلو روشن محل کی سمت اخترؔ جاگتا ہوگا
مزید غزلیں از ابوالمحامد حامد ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں