پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

عبدالصمد جاوید کی غزلیں — Abdussamad Javed Ghazals

عبدالصمد جاوید کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

زمانے کی یہ حالت انقلابی ہم نے دیکھی ہے (غزل)

زمانے کی یہ حالت انقلابی ہم نے دیکھی ہے

غریبی ہم نے دیکھی ہے نوابی ہم نے دیکھی ہے

اڑاتے پھر رہے ہیں خاک ویراں ریگزاروں کی

مہ و انجم کی صدیوں ہم رکاگی ہم نے دیکھی ہے

چھلکتے جام جن ہاتھوں میں ہر دم رقص کرتے تھے

انہیں ہاتھوں میں اب خالی گلابی ہم نے دیکھی ہے

ہم اپنے گاؤں میں جس کا تصور کر نہیں سکتے

بڑے شہروں میں اتنی بے حجابی ہم نے دیکھی ہے

جواں اپنے مقدر پر بھروسہ کرکے بیٹھے ہیں

مشقت میں ہمیشہ کامیابی ہم نے دیکھی ہے

بسیرا ہے ہمارا ان دنوں فٹ پاتھ پر ہے سچ

یہ کل کی بات ہے عزت مآبی ہم نے دیکھی ہے

بدلی بدلی سی گلستاں کی ہوا آج بھی ہے (غزل)

بدلی بدلی سی گلستاں کی ہوا آج بھی ہے

دست صرصر میں گل تر کی قبا آج بھی ہے

آج بھی خون شہیداں سے ہے تزئین جمال

دست قاتل کو تمنائے حنا آج بھی ہے

کارگر ہو نہ سکا زخم کے مرہم کا علاج

میرے سینے میں ہر اک زخم ہرا آج بھی ہے

آنسوؤں میں بڑی لذت تھی بہت پہلے بھی

اک طرف بیٹھ کے رونے میں مزہ آج بھی ہے

ہاں وہ جاویدؔ وہی تیغ‌ تغافل کا قتیل

ایک منجملۂ ارباب وفا آج بھی ہے

مزید غزلیں از عبدالصمد جاوید ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں