عبدالحیٔ عارفی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
کچھ لطف خموشی میں نہ آہوں میں مزا ہے (غزل)
کچھ لطف خموشی میں نہ آہوں میں مزا ہے
بے کیفیٔ دل ان دنوں کچھ حد سے سوا ہے
بے خود کئے رہتی ہے تصور کی فضا میں
اپنی شب تنہائی کا عالم ہی جدا ہے
اک ربط محبت ہی کا احساس ہے دل میں
کچھ اور نہ احساس جفا ہے نہ وفا ہے
اے دوست میں کیا محویت دل کو چھپاؤں
جب حسن تصور ہی ترا ہوش ربا ہے
اے عارفی ہے راہ محبت بھی عجب راہ
رہبر ہے جہاں کوئی نہ منزل کا پتا ہے
آج اپنی شام تنہائی کا ہے منظر جدا (غزل)
آج اپنی شام تنہائی کا ہے منظر جدا
جوش درد دل جدا ہے جوش چشم تر جدا
آ گیا ہے دامن قاتل جو اپنے ہاتھ میں
سب کا اک محشر جدا ہے اپنا اک محشر جدا
کر دیا یہ کیا فسوں ساقی کی چشم مست نے
اب جو ہوتا ہی نہیں لب سے مرے ساغر جدا
میکشان چشم مست ناز ساقی کے لئے
کیف ہر صہبا جدا ہے ذوق ہر ساغر جدا
مزید غزلیں از عبدالحیٔ عارفی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں