پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

عبد الغفور نساخ کی غزلیں — Abdul Ghafoor Nassakh Ghazals

عبد الغفور نساخ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ظاہراً موت ہے قضا ہے عشق (غزل)

ظاہراً موت ہے قضا ہے عشق

پر حقیقت میں جاں فزا ہے عشق

دیتا ہے لاکھ طرح سے تسکین

مرض ہجر میں دوا ہے عشق

تا دم مرگ ساتھ دیتا ہے

ایک محبوب با وفا ہے عشق

دیکھ نساخؔ گر نہ ہوتا کفر

کہتے بے شبہ ہم خدا ہے عشق

جس نے تری بے باک ادا کو نہیں دیکھا (غزل)

جس نے تری بے باک ادا کو نہیں دیکھا

واللہ کہ آنکھوں سے فضا کو نہیں دیکھا

کیوں مجھ کو سنائے نہ بھلا قصہ جنت

واعظ نے ترے مہر و وفا کو نہیں دیکھا

افسوس کہ سن ہی کے ابھی ہنستے ہو افسوس

تم نے جو اگر آہ و بکا کو نہیں دیکھا

گھبرائے ہوئے پھرتی ہے کیوں میرے طرح سے

تاثیر نے کیا میری دعا کو نہیں دیکھا

بیباکیاں دیکھیں ہیں تری بزم عدو میں

آنکھوں میں تری شرم و حیا کو نہیں دیکھا

کہتے ہیں غلط ہووے گا دشمن کا گزر خاک

کوچے میں ترے باد صبا کو نہیں دیکھا

معلوم نہیں تم کو وفا کہتے ہیں کس کو

تم نے ابھی ارباب وفا کو نہیں دیکھا

کیا خاک ہو امید مجھے اس سے وفا کی

میں نے تو کبھی اس کی جفا کو نہیں دیکھا

نازاں نہ ہوں کیوں خضر بھلا عمر پہ اپنی

حضرت نے ترا زلف رسا کو نہیں دیکھا

پردے سے نکلتے نہیں اور کہتے ہیں مجھ سے

پہچانو گے کیا ہم کو خدا کو نہیں دیکھا

آگے تری آنکھوں کے جھکائے ہوئے آنکھیں

کب آہوئے باور بہ خطا کو نہیں دیکھا

کیوں حضرت موسیٰ کی طرح نعش میں نساخؔ

گر تم نے بت ہوش ربا کو نہیں دیکھا

مزید غزلیں از عبد الغفور نساخ ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں