آزاد امیدی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
تمہارے بعد نہ اچھا کوئی زمانہ ملا (غزل)
تمہارے بعد نہ اچھا کوئی زمانہ ملا
سکوں کی بات تو کیا ہو سکوں ذرا نہ ملا
جنوں سا دوست مجھے کوئی دوسرا نہ ملا
خرد فریب نہ دے کوئی سلسلہ نہ ملا
وفا شعار ہو تم تم وفا شعار ہو تم
قسم خدا کی تمہیں کوئی آئنہ نہ ملا
توقعات نہ رکھ میرے طائر دل سے
نکال تیر کو ترکش سے اور نشانہ ملا
قفس کی سمت ہی آزادؔ لوٹ آئے ہم
رہا ہوئے تو نہ گلشن نہ آشیانہ ملا
مزید غزلیں از آزاد امیدی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں