پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

آتش مراد آبادی کی غزلیں — Aatish Muradabadi Ghazals

آتش مراد آبادی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

دل ربا مجھ کو تری مجبوریاں اچھی لگیں (غزل)

دل ربا مجھ کو تری مجبوریاں اچھی لگیں

عشق جب حد سے بڑھا تو دوریاں اچھی لگیں

اس نے پہلے رات دن ہی خوب تڑپایا مجھے

سامنے جب آ گیا تو شوخیاں اچھی لگیں

دھوپ کی شدت میں سارا دن گزارا ہے مگر

مجھ کو محنت سے ملی دو روٹیاں اچھی لگیں

دیکھ کر مجھ کو پریشاں جن کو ملتی ہے خوشی

میرے پیروں میں پڑیں یہ بیڑیاں اچھی لگیں

حال دل میں نے سنایا اس کو راحت مل گئی

لمحہ لمحہ اس کو میری سسکیاں اچھی لگیں

آگ کے لاوے میں آتشؔ جل رہی تھیں جھگیاں

حکمرانوں کو بھی اس دم کرسیاں اچھی لگیں

اک نئی تہذیب کا آغاز ہے اردو غزل (غزل)

اک نئی تہذیب کا آغاز ہے اردو غزل

حسن کی تعریف کا انداز ہے اردو غزل

جانے کس کس نے لہو دے کر سنوارا ہے اسے

دور حاضر میں مگر ناساز ہے اردو غزل

شاعروں کے خواب کی تصویر بنتی ہے کبھی

داستان عشق میں پرواز ہے اردو غزل

دور حاضر کی حقیقت بھی بیاں یہ کر رہی

میرؔ و غالبؔ سے ملا اعجاز ہے اردو غزل

حسن کی گہرائیوں میں ڈوب کر دیکھو ذرا

عشق میں لپٹی ہوئی گل ناز ہے اردو غزل

نظم ہو یا ہو رباعی کہیے یا قطعہ جناب

شاعری کی صنف کا شہباز ہے اردو غزل

میرؔ غالبؔ داغؔ مومنؔ جونؔ راحتؔ نے کہا

ہر قلم بولا یہی ممتاز ہے اردو غزل

دل دھڑک جاتے ہیں بس اک حسن کی انگڑائی پر

آج آتشؔ کی وہی ہم راز ہے اردو غزل

مزید غزلیں از آتش مراد آبادی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں