پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

__ مگر مچھ کے آنسو اور لگھڑ بھگوی قہقہے __ از ۔خ…

__ مگر مچھ کے آنسو اور لگھڑ بھگوی قہقہے __
از ۔خلیل جبران
“نیل کے کنارے شام کے دُھندلکے میں ایک لگھڑ بھگو ایک مگر مچھ سے ملا _ _ _
ایک نے دوسرے کو ٹھہرالیارسمی علیک سلیک کے بعد لگھڑ بھگو نے مگر مچھ سے پوچھا _ _
“کہیے سرکار کیسی گذر رہی ہے؟”
مگر مچھ بولا
کیا پوچھتے ہو بھائی ! بُری حالت ہے اگر کبھی درد کی شدت کے مارے آنکھیں امنڈ آئیں تو دیکھنے والے قہقہ لگاتے ہیں”مگرمچھ کے آنسو ہیں” حالاںکہ اگر سچ پوچھو تواس اذیت کی خلش ناقابل برداشت ہوتی ہے”
اس پر لگھڑ بھگو نے کہا
میرے میاں تم اپنے دُکھ کا رونا روتے ہو،یہاں زرا میری حا لت بھی تو دیکھو۔
میں دُنیا کی خوبصورتیوں کو دیکھتا ہوں۔اسکے معجزوں کو دیکھتا ہوں۔ اس کے کرشموں کو دیکھتا ہوں تومارے مسرت کے میری باچھیں کِھل جاتی ہیں ایسے جیسے “صبح” مسکراتی ہے تو یہ “جانگلی “میرے اس وجدانی کیف پر قہقہے لگاتے ہیں ۔۔۔یہ تو “لگھڑبگھوی” قہقہ ہے۔
(خلیل جبران کولیکشن از “کانچ کی گڑیا”


بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2818059041757944