"۔۔۔ میں مذہبی نہیں ہوں۔ میں تخیل کی طاقت پر یقین …
"۔۔۔ میں مذہبی نہیں ہوں۔ میں تخیل کی طاقت پر یقین رکھتا ہوں۔ اور یہ بھی حقیقت ہے کہ دنیا میں صرف ایک سچائی ہی نہیں ہے۔ حقیقی دنیا دونوں ہی ساتھ ساتھ موجود ہیں اور یہ انتہائی مضبوطی سے ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں، بعض اوقات یہ ایک دوسرے پر چھا بھی جاتی ہیں، ایک دوسرے میں مدغم بھی ہوجاتی ہیں۔ اور اگر میں چاہوں اور بہت زیادہ دھیان دوں تو میں حد بھی پار کر لیتا ہوں اور ایک سے دوسری دنیا میں آجا بھی سکتا ہوں۔ میری تحریروں میں یہی کچھ تو ہے ۔۔۔ میری کہانیاں کبھی ایک طرف کی داستان سناتی ہیں اور کبھی دوسری طرف کی اور مجھے ان میں کوئی فرق محسوس نہیں ہوتا ۔۔۔”
ہاروکی موراکامی (جاپانی ادیب)
جرمن ہفت روزہ رسالے “Die Zeit” کودیے گئے انٹرویو سے اقتباس
حوالہ:
کتاب: یک سنگھے (افسانوی مجموعہ)
مصنف: ہاروکی موراکامی
اردو قالب: قیصر نذیر خاور
بشکریہ
https://www.facebook.com/1876886402541884/posts/2129757877254734