جدید عربی ادب کی نامور افسانہ نگار اور مصنفہ – مریم الساعدی ۔1974ء تا حال
مریم الساعدیMariam Alsaedi، 4 نومبر 1974ء میں متحدی عرب امارات ابو ظبی کے شہر العین میں پیدا ہوئیں ،انہوں نے جامعۃ الامارات سے انگریزی ادب میں گریجویشن کیا۔اور شارجہ میں امریکن یونیورسٹی سے شہری منصوبہ بندی میں پوسٹ گریجویشن کیا اور اسکاٹ لینڈ میں ابردین یونیورسٹی سے القدس مطالعات میں بھی پوسٹ گریجویشن کیا۔وہ فی الحال شعبۂ ٹرانسپورٹ ابو ظبی سے وابستہ ہیں ۔ یہی وہ وقت ہے جب ان کے ادبی سفرکا ارتقا ہوا۔ وہ ایک ابھرتی ہوئی ذی استعداد جواں سال قلم کارکی حیثیت سے جانی جاتی ہیں ۔ اب تک ان کے دو افسانو ی مجموعے شائع ہوچکے ہیں ۔ پہلا مجموعہ ‘‘مریم والحظ السعید‘‘(مریم اور خوش بختی)ہے جو 2009 ء میں ابو ظہبی کلچر اینڈ ہیریٹیج اتھارٹی کی جانب سے قلم پراجیکٹ کے تحت شایع ہوا۔ اس کا ترجمہ جرمن زبان میں بھی ہوچکا ہے۔ دوسرا مجموعہ ‘‘ابدو ذکیۃ’’(میں اسمارٹ دکھتی ہوں ) 2009 ء ہی میں محمد بن راشد فاؤنڈیشن نے اکتب پراجیکٹ کے تحت شائع کیا۔
نوٹ:
اس گروپ "عالمی ادب کے اردو تراجم” میں مریم الساعدی کا افسانہ "بڑھیا” افسانہ نمبر 121 میں پڑھیے۔
بشکریہ
https://www.facebook.com/1876886402541884/posts/2129888360575019

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔