پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

یہ صرف بارش نہیں — یہ ہماری اپنی تباہی ہے۔ مینگورا اور گرد و نواح میں آج جو صور…

یہ صرف بارش نہیں — یہ ہماری اپنی تباہی ہے۔

مینگورا اور گرد و نواح میں آج جو صورتحال ہے، وہ کسی "کلائمیٹ چینج” کا نتیجہ نہیں، بلکہ ہماری کھلی غفلت اور بدانتظامی کا ثبوت ہے۔ بڑے ندی نالے ابھی محفوظ ہیں، لیکن چھوٹے نالے جنہیں ہم نے خود تنگ اور بند کر دیا، آج سڑکوں اور گھروں پر ٹوٹ پڑے ہیں۔

جو نالے کبھی 20-30 فٹ چوڑے تھے، آج 2-3 فٹ رہ گئے ہیں — کیونکہ ہم نے ان پر قبضے کیے، راستے بند کیے اور بغیر پلاننگ کے آبادیاں کھڑی کر دیں۔ اور ادارے؟ خاموش تماشائی۔

یاد رکھیں: پانی اپنا راستہ لے کر رہتا ہے — اور جب راستہ بند ہو، تو تباہی لاتا ہے۔

اگر اب بھی نہ سنبھلے، تو کل یہی چھوٹے نالے بڑے سانحے بن جائیں گے۔

اب فیصلہ ہمارے ہاتھ میں ہے — اصلاح یا تباہی۔



Source