پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

یہ جو زندگی کی کتاب ہے یہ کتاب بھی کیا کتاب ہے راج…

یہ جو زندگی کی کتاب ہے یہ کتاب بھی کیا کتاب ہے
راجیش ریڈی

یہ جو زندگی کی کتاب ہے یہ کتاب بھی کیا کتاب ہے
کہیں اک حسین سا خواب ہے کہیں جان لیوا عذاب ہے

کہیں چھاؤں ہے کہیں دھوپ ہے کہیں اور ہی کوئی روپ ہے
کئی چہرے اس میں چھپے ہوئے اک عجیب سی یہ نقاب ہے

کہیں کھو دیا کہیں پا لیا کہیں رو لیا کہیں گا لیا
کہیں چھین لیتی ہے ہر خوشی کہیں مہرباں بے حساب ہے

کہیں آنسوؤں کی ہے داستاں کہیں مسکراہٹوں کا بیاں
کہیں برکتوں کی ہیں بارشیں کہیں تشنگی بے حساب ہے


Comments

20 responses to “یہ جو زندگی کی کتاب ہے یہ کتاب بھی کیا کتاب ہے راج…”

  1. پسندیدہ ترین غزلوں میں سے ایک ❤❤❤❤❤

  2. Bohat he aala poetry.
    First time reading Rajeesh …..

  3. جگجیت سنگھ نے گائی اور کیا گائی بس جادو کیا ہے

جواب دیں