یہ اور بات ہے کہ مداوائے غم نہ تھا
لیکن ترا خلوص توقع سے کم نہ تھا
کیا کیا فراغتیں تھیں میسر حیات کو
وہ دن بھی تھے کہ تیرے سوا کوئی غم نہ تھا
کچھ ہم گرفتِ گردشِ دوراں میں آ گئے
کچھ دل بھی تیرے عشق میں ثابت قدم نہ تھا
آئے ہیں یاد تجھ سے بچھڑ کر وہ لوگ بھی
جن سے تعلقات بگڑنے کا غم نہ تھا
وہ دورِ عشق محض بھی کیا وقت تھا عظیم
جب دل پہ نقش مہر و نشانِ ستم نہ تھا
(عظیم مرتضٰی)
مزید پڑھیں: عظیم مرتضی کی غزلیں — Azeem Murtaza Ghazals کی مزید غزلیں
جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔