پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

یادِ رفتگاں:بیادِ فراقؔ گورکھپوری از ڈاکٹر احمد عل…

یادِ رفتگاں:بیادِ فراقؔ گورکھپوری
از ڈاکٹر احمد علی برقیؔ اعظمی

"گُلِ نَغمَہ” فراقؔ کی ہے شناخت
"گُلِ رعنا” ہے سوز و سازِ حیات

"مَشعل” و "رُوپ” اَور "سَرگَم” میں
ہے عَیاں اُن کا ذات و صِفات

شعر ہیں اُن کے کائنات کی رُوح
ہے "شَبِستاں” میں سوزِ ہِجر کی بات

مُختَلِف اُن کا تھا لَب و لہجہ
دے دی جِس میں اُنہوں نے سب کو مات

ضَوفِگَن تھے سِپِہرِ اُردُو پر
جِس سے رَوشَن نَظَم و نَثر کی رات

ہیں اَدَب میں زِندَۂ جاوید
خَتم ہو گی کبھی نہ اُن کی بات

محو ہو گی کَبھی نہ وہ برقیؔ
ذہن میں جو ہے یادوں کی بارات

احمد علی برقیؔ اعظمی