پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ہاروکی موراکامی کے مشہور ناول "کافکا بر لبِ س…

ہاروکی موراکامی کے مشہور ناول "کافکا بر لبِ ساحل " (Kafka on the shore) سے کچھ اقتباسات
مترجم: نجم الدین احمد
"بعض اوقات قسمت رَیت کے ایک چھوٹے سے طوفان کے مانند ہوتی ہے جو سمتیں بدلتا رہتا ہے۔ تم سمت تبدیل کرتے ہو لیکن طوفان تمھارے تعاقب میں ہوتا ہے۔ تم پھر سمت بدلتے ہو لیکن طوفان تمھارا رَخ بدل دیتا ہے۔ صبح ہونے سے پہلے متنبہ کرنے والے رقص کی طرح موت کے ساتھ تم بار بار زور آزمائی کرتے ہو۔ کیوں؟ کیوں کہ وہ طوفان ایسی شے نہیں جو کہیں دُور سے آیا ہو اور نہ ہی ایسی شے کہ جسے تم سے واسطہ نہ ہو۔ وہ طوفان تم خود ہوتے ہیں، تمھارے اپنے اندر کی کوئی چیز۔ لہٰذا تم اُس کے سامنے صرف پسپائی اختیار کرسکتے ہیں۔ لہٰذا اپنی آنکھیں بند کرکے اور کانوں میں کوئی شے ڈال کے، تاکہ رَیت داخل نہ ہوسکے، طوفان میں قدم رکھ دو اور قدم بہ قدم چلتے جاؤ۔ وہاں سورج ہے نہ چاند، سمت ہے نہ ہی وقت کا احساس ۔ سفوف بنی ہڈّیوں جیسی صرف عمدہ سفید رَیت کے بگولے ہیں جو آسمان کو چڑھتے جاتے ہیں۔ تمھیں اِسی قسم کے ریت کے طوفان کے تصوّر کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔" (صفحہ نمبر ۲۲)
“Sometimes fate is like a small sandstorm that keeps changing directions. You change direction but the sandstorm chases you. You turn again, but the storm adjusts. Over and over you play this out, like some ominous dance with death just before dawn. Why? Because this storm isn't something that blew in from far away, something that has nothing to do with you. This storm is you. Something inside of you. So all you can do is give in to it, step right inside the storm, closing your eyes and plugging up your ears so the sand doesn't get in, and walk through it, step by step. There's no sun there, no moon, no direction, no sense of time. Just fine white sand swirling up into the sky like pulverized bones. That's the kind of sandstorm you need to imagine.”
*
*

"اور جب طوفان تھم جائے گا تو تمھیں یاد بھی نہیں رہے گا کہ تم نے اُسے کیسے عبور کیا تھا۔ تم نے زندگی کو قائم دائم کیسے رکھا تھا؟ حقیقتاً تمھیں تو یہ یقین بھی نہیں ہوگا کہ واقعی طوفان گذر چکا ہے۔ لیکن ایک شے یقینی ہے کہ تم جب تم طوفان سے باہر نکل جاؤ گے تو تم وہ شخص نہیں رہو گے جو اُس میں سے گذرا تھا۔ اُس طوفان کے متعلق بس یہی سب کچھ ہے۔" (صفحہ ۲۳)

“And once the storm is over, you won’t remember how you made it through, how you managed to survive. You won’t even be sure, whether the storm is really over. But one thing is certain. When you come out of the storm, you won’t be the same person who walked in. That’s what this storm’s all about.”
*
*
"اتنا خوش قسمت نہیں ہوں۔" وہ مسکراتا ہے۔ "بہتری کے لیے نہ برائی کے لیے میرے پاس یہ طاقت نہیں ۔اگر مجھے یہ لگا کہ میں ہمیشہ بدقسمتی کی حامل پیش گوئیاں کررہا ہوں تو اس کی وجہ میرا حقیقت پسند اور عملی ہونا ہے۔ میں عمومیت کے عمومی اصول برتتا ہوں اور میرا خیال ہے کہ یہ بعض اوقات بد قسمتانہ پیش گوئیوں جیسی چیز کو ختم کردیتا ہے۔ تمھیں پتہ ہے کیوں؟ کیوں کہ زندگی میں پیش آنے والے حقائق بدقسمتی کی حامل پیش گوئیوں کے ڈھیر کے سوا کچھ نہیں ۔ تم بس اتنا کرو کہ کسی روز اخبار کھول کر اچھی اور بُری خبروں کا وزن کرکے دیکھ لو، تم خود سمجھ جاؤ گے کہ میں کیا کہنا چاہتا ہوں۔ " (صفحہ ۲۵۱)
"No such luck. " He smiles. "For better or for worse, I don't have that kind of power. If I sound like I'm always predicting ominous things, it's because I'm a pragmatist. I use deductive reasoning to generalize, and I suppose this sometimes winds up sounding like unlucky prophecies. You know why? Because reality's just the accumulation of ominous prophecies come to life. All you have to do is open a newspaper on any given day and weigh the good news versus the bad news, and you'll see what I mean.”
*
*
"تم ٹھیک کہتے ہو۔" اَوشی ما کہتا ہے۔ "کہانیاں اِسی طرح جنم لیتی ہیں۔۔۔ کسی اہم، غیر متوقع موڑ کے ساتھ۔ مسرت کی صرف ایک قسم ہے جب کہ بد قسمتی طرح سے اور ہر حجم میں آتی ہے۔ بالکل ویسے ہی جیسے ٹولسٹائی نے کہا تھا ۔ مسرت ایک تمثیل ہے لیکن المیہ ایک کہانی۔" (صفحہ ۲۵۵)
"You're right, " Oshima says. "That's how stories happen-with a turning point, an unexpected twist. There's only one kind of happiness, but misfortune comes in all shapes and sizes. It's like Tolstoy said. Happiness is an allegory, unhappiness a story.”
*
*
"یادیں تمھیں اندر سے حوصلہ مند رکھتی ہیں۔ لیکن وہ تمھیں چیر پھاڑ کر بھی رکھ دیتی ہیں۔" (صفحہ ۶۱۳)
“Memories warm you up from the inside. But they also tear you apart.”
*
*
"اگر تم مجھے یاد رکھو گے تو مجھے پروا نہیں چاہے تمام لوگ مجھے بھول جائیں۔" (صفحہ ۷۳۳)
"If you remember me, then I don't care if everyone else forgets ."
*
*
اردو ترجمے کی خریدار ی کے لیے رابطہ کریں۔
عکس پبلی کیشنز، ٹیمپل روڑ، لاہور۔
ناول کی قیمت 1200 سو
ڈسکاونٹ آفر میں 1000(ڈاک خرچ شامل ہے) میں حاصل کرنے کے لیے 03042224000 03484078844 پر رابطہ فرمائیں

— with Najam Uddin Ahmad.

بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2984847581745755