ہاجرہ مسرور کا یومِ پیدائش
Jan 17, 1929
آج حقوقِ نسواں کی علمبردار اور ممتاز افسانہ نگار ہاجرہ مسرور کا یومِ پیدائش ہے۔
۔
ہاجرہ مسرور کا آبائی تعلق ہندوستان کے مرکزِ علم و ادب لکھنئو سے تھا۔ جہاں وہ 17جنوری 1929 کو پیدا ہوئی تھیں
پاکستان کے وجود میں آنے سے کچھ عرصہ قبل دو بہنیں اردو افسانے کے منظر پر نمودار ہوئیں۔ ان بہنوں نے انگریزی ادب کی برونٹے سسٹرز (شارلٹ اور ایملی) کی طرح ادبی دنیا میں زبردست ارتعاش پیدا کر دیا۔ یہ دونوں بہنیں برقعے اوڑھ کر انجمن ترقی پسند مصنفین کے اجلاسوں میں شرکت کرتیں جو بمبئی میں سید سجاد ظہیر کی رہائش گاہ پر منعقد کیے جاتے تھے۔ یہ برقع پوش بہنیں تھیں خدیجہ مستور اور ہاجرہ مسرور۔
ہاجرہ مسرور نے ۱۷؍ جنوری ۱۹۲۹ء میں لکھنؤ میں ایک ادبی گھرانے میں آنکھ کھولی۔ ان کے والد ڈاکٹر تہور احمد خان سرکاری ملازم تھے اور ادب سے گہرا لگاؤ رکھتے تھے۔ والدہ بھی اُس عہد کے خواتین کے مشہور رسالہ ’’عصمت‘‘ کی مضمون نگار تھیں۔
ان کے افسانوں کے پلاٹ کَسے ہوئے ہوتے ہیں اور سادہ نہیں بلکہ پیچیدہ ۔ فن پر ان کی گرفت مضبوط ہے۔ زبان و بیان پر انھیں مکمل عبور حاصل ہے۔ وہ ثقیل اور بوجھل الفاظ کے استعمال کی بجائے سادگی اور روانی کی قائل ہیں۔ ڈاکٹر ش۔اختر نے ان کے اسلوب کو ’خواب سے بیداری‘ کا اسلوب کہا ہے۔
ہاجرہ مسرور اردو افسانے کا ایک بڑا نام ہے۔ جسے کوئی بھی نقاد نظر انداز نہیں کر سکتا۔ ہاجرہ نے اردو افسانے کو اعتبار اور وقار عطا کیا۔ انھوں نے متوسط اور نچلے طبقے کی زندگیوں کے دکھوں، غموں اور مسئلوں کو اُجاگر کیا۔ معصوم اور الہڑ لڑکیوں کے سینے میں جنم لینے والے خاموش جذبات کو زبان عطا کی۔ فن کی تحریر میں مشاہدے کی گہرائی ، شعور
برصغیر میں حقوقِ نسواں کی علمبردار اور ممتاز افسانہ نگار ہاجرہ مسرور 15 ستمبر 2012 کو کراچی میں تراسی سال کی عمر میں انتقال کرگئیں تھیں

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔