پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

گہرا سکوت ذہن کو بے حال کر گیا سوچوں کے پھ…

گہرا سکوت ذہن کو بے حال کر گیا
سوچوں کے پھول پھول کو پامال کر گیا

سورج نے اپنی آنچ کو واپس بلا لیا
لیکن مرے لہو کو وہ سیال کر گیا

کیا فیصلہ دیا ہے عدالت نے چھورئیے
مجرم تو اپنے جرم کا اقبال کر گیا

جو لوگ دور تھے وہ بہت دور ہو گئے
یہ تازہ حادثہ بھی گیا سال کر گیا

سہمے ہوئے ہیں چاروں طرف روشنی کے عکس
اک ہاتھ آ کے سرخ کئی گال کر گیا

میں دو قدم چلا تھا کہ ڈھلوان آ گئی
افضل ! سفر تو میرا برا حال کر گیا

(افضل منہاس)

المرسل :-: ابوالحسن علی (ندوی)

Deep silence made the mind helpless
The flower of thoughts crushed the flower.

The sun called back its touch
But he liquid my blood

What a decision the court has given, leave it
The culprit has done his crime.

Those who were far away have gone far away
This latest accident has also passed a year

The reflection of light is all around.
One hand came and made many red cheeks

I walked two steps and the slope came.
Superior! The journey has made me bad

(Afzal Minhas)

Marsal :-: Abul Hasan Ali (Nadvi)

Translated