پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

گھاچر گھوچر (ناولا) کنڑ زبان کے ادیب وویک شانبھاگ…

گھاچر گھوچر (ناولا)

کنڑ زبان کے ادیب وویک شانبھاگ کا مختصر نفسیاتی ناول ہے۔ ناول بینگلور کے ایک غریب خاندان کے چند مہینوں میں امیر بننے کا نہ صرف قصہ سناتا ہے بل کہ سارے بدلاو کے دوران اور بعد میں ان کے بدلتے رویوں، خراب ہوتے گھریلو کلچر اور ایک غیر مرئی تناو کا ڈرامہ بھی پیش کرتا ہے۔ ناول کا غیر موسوم راوی، جو ایک اہم کردار بھی ہے، ساری کہانی نہایت موثر انداز میں سناتا، دکھاتا ہے۔

اجمل کمال اس ناول کو انگریزی سے اردو میں ترجمہ کرچکے ہیں، یہ ترجمہ "آج" کے آیندہ شمارے میں پڑھا جاسکتا ہے۔ فی الوقت ناول کا پہلا باب کمنٹ میں دیے گئے آڈیو لنک سے سنا جاسکتا ہے۔

بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2862396127324235